اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہےکہ (ن) لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہے لہٰذا ان سےمذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں۔
اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں میڈیاسےگفتگو کے دوران صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ آپ کب پاکستان تحریک انصاف میں واپس آرہے ہیں ؟ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹی سے بات ہوجائے تو پی ٹی آئی کے اندر شور مچ جاتا ہے، تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، اختلاف ہوسکتےہیں جب کہ بانی پی ٹی آئی لڑائی ہار گئے تو ملک لڑائی ہار جائے گا، عوام کو قانون کی بالادستی کے لیے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہے، ان سےمذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں، شہباز شریف کے پاس کچھ بھی نہیں، نواز شریف ملک میں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں،