دپیکا کی جانب سے مداح کا کیمرا دھکیلنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہٹادی گئی

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے مداح کا کیمرا دھکیلنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاپرازی کے اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردی گئی۔

چند روز قبل دپیکا اور رنویر سنگھ کی ائیرپورٹ پر بنائی جانے والی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی تھی، یہ ویڈیو بالی وڈ کی مقبول جوڑی کی چھٹیوں کے بعد ممبئی واپسی پر بنائی گئی تھی۔

ویڈیو میں دپیکا کو ایک مداح کے کیمرے کو دھکیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا جسے بعد میں ایک پاپرازی اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا جو وائرل ہوکر خبروں کی زینت بن گئی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں دپیکا کو مداح کے ساتھ اپنائے جانے والے سخت ردعمل پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں کچھ صارفین نے مداح کی اس حرکت کو حاملہ دپیکا کی پرائیویسی پر حملہ قرار دیتے ہوئے ان کا دفاع کیا تھا۔

ایک صارف نے پاپرازی اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’جب دپیکا نے اپنی تصویر لینے کی اجازت نہیں دی تو آپ کیوں اس ویڈیو کو شیئر کررہے ہیں‘۔

اکثر صارفین کا ماننا تھا کہ دپیکا دوران حمل اپنی تصویر لیے جانے پر خوش نہیں لہٰذا ان کی اس پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہیے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زیر غور ویڈیو کو پاپرازی اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کرنے کے پیچھے صارفین کا شدید رعمل بھی ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں