موسم گرما میں صحت مند رہنے کیلئے کن چیزوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے؟

کیا آپ کو بھی گرمیوں میں زیادہ پسینہ آتا ہے اور پیاس زیادہ لگتی ہے؟

جی ہاں ! موسم گرما میں پسینہ اور پانی کی کمی جیسی شکایات کا سامنا رہتا ہے اور ایسے میں طبی ماہرین قوت مدافعت بڑھانے کیلئے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے والے مشروبات کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں وہ مشروبات کون سے ہیں؟ جنہیں ہم بہتر قوت مدافعت کے لیے اپنی گرمیوں کی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔

گرین ٹی
سبز چائے کیٹیچنز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

گرم موسم میں سبز چائے کی پتیوں کو گرم پانی میں چند منٹ تک پکائیں، پھر چھان کر گرم یا ٹھنڈا ( جیسے آپ پسند کریں) ہونے پر استعمال کریں۔

لیموں پانی
لیموں کے پانی میں وٹامن سی کی زائد مقدار پائی جاتی ہے، یہ مقدار مدافعتی نظام کو بہتر بناتے ہوئے کولیجن کی پیداوار میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

موسم گرما میں اپنی صبح کا آغاز ایک گلاس پانی میں تازہ لیموں کا رس نچوڑ کر پینے سے کریں۔

ہلدی والا دودھ
ہلدی میں کرکیومن پایا جاتا ہے جس کی سوزش کش خصوصیات یورک ایسڈ لیولز کو کم کرتی ہیں۔

ہلدی پاؤڈر کو گرم دودھ میں ایک چٹکی کالی مرچ ڈال کر ملالیں اور سونے سے پہلے پی لیں، اس مشروب سے آپ کے مدافعتی نظام کو تقویت ملے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں