ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سیمی فائنل اور فائنلسٹ کونسی ٹیمیں ہونگی؟ برائن لارا کی پیشگوئی

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز برائن لارا نے آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل اور فائنلسٹ کی پیشگوئی کر دی۔

سابق بائیں ہاتھ کے کھلاڑی کے مطابق بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور افغانستان آخری سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی۔

برائن لارا نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو اچھا پرفارم کرنا چاہیے، ان کے پاس بہت سے ستارے ہیں اور جب وہ ایک ٹیم کے طور پر اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت، انگلینڈ اور افغانستان میں وہ صلاحیتیں ہیں جس سے وہ ٹاپ فور میں باآسانی جگہ بناسکتی ہیں۔

برائن لارا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کو دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا (یو ایس) کے نو مختلف مقامات پر 55 میچ کھیلے جائیں گے۔

T20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپس:

گروپ اے: پاکستان، بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکا

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگانڈا، پاپا نیو گینیا

گروپ ڈی: جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈز، نیپال

اپنا تبصرہ بھیجیں