کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جس میں شدید انتظامی فقدان دیکھنے میں آرہا ہے۔
کراچی میں نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ ہوکر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات گزشتہ 8 روز سے جاری ہیں۔
واضح رہےکہ اس سے قبل میٹرک کے امتحانات میں کئی پیپرز سے قبل پرچہ آؤٹ ہوگیا تھا،فزکس کا پرچہ امتحان شروع ہونے کے محض چند منٹ بعد آؤٹ ہوا جب کہ میٹرک سائنس گروپ کا دوسرا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا، ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے آؤٹ ہواتھا۔