موجودہ صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے صدارتی مباحثے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں پہلا صدارتی مباحثہ 27 جون کوہوگا، موجودہ ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن کا ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے آمنا سامنا ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مباحثے کی دعوت قبول کرلی ہے دونوں امیدواروں کے درمیان دوسرا مباحثہ 10 ستمبر کو ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو منعقد ہوں گے۔