پسنی کے پہاڑی علاقے سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 ہزار کلوگرام سے زائد چرس برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی اور اوتھل میں کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کی 2052 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق انٹیلی جنس ٹیم نے انسداد منشیات اور اینٹی اسمگلنگ مہم کے سلسلے میں پسنی کے جنرل ایریا زیکو کپر پوسٹ کے شمال مغرب میں سرچ آپریشن کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 2052 کلو گرام چرس کے 187 بیگ برآمد کیے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ یہ آپریشن انتہائی مشکل اور نا قابل رسائی پہاڑی علاقے میں انجام دیا گیا جبکہ پکڑی جائے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 34.241 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے ، شبہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔

دوسری جانب اوتھل چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے 3595 کلو گرام ممنوعہ چھالیہ برآمد کی گئی، جس کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں