ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والی بلی کے چرچے

امریکی ریاست ورمونٹ میں ایک بلی کو یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

‘میکس’ نامی بلی نے ورمونٹ اسٹیٹ یونیورسٹی کیسلٹن کیمپس کے داخلی راستے کے قریب رہائش اختیار کی ہوئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر یونیورسٹی میں حاضری دیتی ہے۔

زیادہ تر یونیورسٹی میں رہنے کی وجہ سے بلی طالب علموں اور اساتذہ سے مانوس ہے جس کے سبب وہ یونیورسٹی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتی۔

بلی کی طالب علموں اور اساتذہ سے محبت کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی کے عہدیداروں کی جانب سے بلی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا اور اسے ڈاکٹر آف لٹر- ایچر (Doctor of Litter-ature) کا لقب دیا گیا ہے۔

بلی کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ بلی کافی سوشل ہے اور سیفلی کیلئے پوز بھی کرتی ہے جبکہ کھیل کود میں سرگرم رہنے کے ساتھ ساتھ طالب علموں سے اپنے نخرے بھی اٹھواتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں