سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے اکثر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہے گا۔

ادھر چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں 21 مئی سے 27 مئی تک ہیٹ ویو ہونے کا امکان ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے پنجاب میں اسکول کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں، پیر سے جمعرات تک اسکولوں کے اوقات صبح 7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو اسکول صبح 7 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک لگیں گے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یکم جون سے 14 اگست تک صوبے بھر میں گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں