خلیج بنگال میں رواں سال کے پہلے سمندری طوفان کی پیشگوئی

کراچی: موسمیاتی ماہرین نے خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننےکا امکان ظاہر کردیا۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق جنوبی خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے، ان دنوں سطح سمندرکے درجہ حرارت معمول سے زائد ہیں۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ معمول سے زائد درجہ حرارت ہوا کےکم دباؤ کی شدت میں اضافےکا سبب بن سکتاہے، آئندہ 3 سے 4 دن میں یہ طاقتور ڈیپ ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق ڈیپ ڈیپریشن کا شدت اختیار کرکے سمندری طوفان بننے کاامکان ہے، سمندری طوفان کے رخ اور اس کی شدت آنے والے دنوں میں واضح ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں