انجیلو میتھیوز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

سری لنکا کے آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق انجیلو میتھیوز ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلیا کے شہر میلبرن شفٹ ہو جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ انجیلو میتھیوز نے میلبرن میں گھر خرید رکھے ہیں، وہ اپنی فیملی کے ساتھ اب میلبرن میں رہائش پذیر ہوں گے۔

انجیلو میتھیوز نے تینوں فارمیٹ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں