پشاور میں ڈی سی ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد رہزنی کا شکار ہو گئے۔
رنگ روڈ پشاور پر رہزنوں نے ڈی سی ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد سے موبائل فون چھین لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سربند میں ڈی سی ریجنل ٹیکس آفس کی مدعیت میں واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈی سی محسن احسان ٹیکسی میں پشتخرہ سے حیات آباد جا رہے تھے کہ نامعلوم دو موٹرسائیکل سوار ان سے موبائل فون چھین فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کی کوششں کی جا رہی ہے۔