ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے صائم ایوب اور اعظم خان کی سلیکشن کھٹائی میں پڑ گئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے صائم ایوب اور وکٹ کیپر اعظم خان کی سلیکشن کھٹائی میں پڑ گئی۔

اگلے ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کی قیادت میں 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جانا تھا تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے قومی ٹیم کی سلیکشن کے عمل پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے صائم ایوب اور وکٹ کیپر اعظم خان کی سلیکشن کھٹائی میں پڑ گئی ہے جبکہ 15 رکنی اسکواڈ میں بیٹر سلمان علی آغا کی شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان خان کا ورلڈ کپ اسکواڈ میں برقرار رکھنا بھی منیجمنٹ کیلئے چیلنج بن گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ، انگلینڈ کے دورے پر ٹیم میں شامل نہ ہونے والا بھی ولڈکپ اسکواڈ میں شامل ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان 7 بجے متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن میں شفافیت کیلئے انتخابی عمل کے نکات واضح کرنےکی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے متعلق سلیکشن کمیٹی کی آخری میٹنگ آج شام 6 بجے ہوگی، سلیکشن کمیٹی شام 6 بجے ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دے گی ، میٹنگ ختم ہونے کے بعد قومی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں