امیتابھ بچن کی نقل اتارنے کے لیے مشہور کامیڈین فیروز خان انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فیروز خان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا جس کی تصدیق ان کی قریبی دوست کی جانب سے کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیروز خان ریاست اترپردیش کے شہر بداؤن میں کافی عرصے سے رہائش پزیر تھے اور وہیں مختلف شوز کر کے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی وجہ بنے ہوئے تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیروز خان نے آخری پرفارمنس 4 مئی 2024 کو دی تھی جہاں انہوں نے امیتابھ بچن جیسا لباس زیب تن کرکے ان کی نقل اتاری تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیروز خان نے 15 سال کی عمر میں پہلی بار امیتابھ بچن کی نقل اتاری تھی جو عوام میں بے حد مقبول ہوئی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے بیشتر فلموں اور ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔