کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے گلستان جوہر تھانے پر احتجاج کے دوران مبینہ طور پر حملہ کرنے والے دو افراد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں گلستان جوہر میں کباڑیوں کی گرفتاری پر تھانے پر حملے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے گرفتار 6 ملزمان کو منتظم عدالت کے روبرو پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اپنے ساتھی کباڑیوں کی گرفتاری پر مشتعل ہوکر گلستان جوہر تھانے پر حملہ کیا، ملزمان کے پتھراؤ سے دو اہلکار زخمی ہوئے۔
تفتیشی حکام کے مطابق پولیس نے چوری کے سامان کی خرید و فروخت میں ملوث دو کباڑیوں کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے دیگر مفرور ساتھیوں سے متعلق تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 14 دن میں تفتیش مکمل کرکے چالان پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔