اپنے گھر یا آس پاس ہریالی سب کو ہی اچھی لگتی ہے جس کیلئے بہت سے لوگ خوبصورت اور مختلف اقسام کے پودے لگانا پسند کرتے ہیں۔
لیکن آپ نے یہ بھی غور کیا ہوگا کہ کچھ پودے ایسے بھی ہوتے ہیں جو بہت محنت کے بعد مشکل سے ہی اگتے ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے اور ان پودوں میں کون کون سے پودے شامل ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔
آرچیڈ
آرچیڈ ایک خوبصورت ترین پھول ہے لیکن اسے اگانا بھی اتنا ہی مشکل ہے، اس پھول کو اگانے میں دشواری اس لیے آتی ہے کیونکہ ہم اس کے مناسب درجہ حرارت کو برقرار نہیں رکھ پاتے۔
اس پودے کو بہت زیادہ نمی کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے یہ سائے دار جگہوں پر زیادہ دیر زندہ نہیں رہتا۔
چنبیلی کے پودے سے سب ہی واقف ہیں، یہ اپنے سفید رنگ کے ساتھ ساتھ اپنی خوشبو سے بھی توجہ سمیٹتا ہےلیکن یہ پودا بھی مشکل سے باغیچے میں اگتا ہے۔
اس پودے کو زیادہ درجہ حرارت اور نمی کے ساتھ ساتھ تھوڑی سی تیزابی مٹی کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ اس پودے کیلئے رات میں موسم کا ٹھنڈا ہونا ضروری ہے۔
تلسی کا پودتلسی کے ہرے بھرے پودے پر جامنی رنگ کے چھوٹے چھوٹے پھول کھلتے ہیں جو اس پودے کے حسن کو دوبالا کرتے ہیں۔
یہ پودا دکھنے میں جتنا خوبصورت ہے اسے اگانا بھی اتنا مشکل ہے کیونکہ یہ پودا جلدی سوکھ جاتا ہے، تلسی کے پودے کو زیادہ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اسے سورج کی براہ راست شعاعوں سے بچانا بھی ضروری ہے اس کے ساتھ اس پودے کو روزانہ پانی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
بونسائی
ابونسائی ایک چھوٹے قد کا درخت ہے جو تیار کرنا ایک آرٹ ہے اور یہ آرٹ جاپان کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے، اس چھوٹے سے درخت کی زندگی بہت لمبی ہوتی ہے لیکن اس کیلئے اس درخت کو بنانے کا ہنر سیکھنا ضروری ہے۔