حکومت کا بڑا فیصلہ،کھاد کارخانوں کیلئے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کھاد کارخانوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے سے کھاد کارخانوں کو ملنے والی سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کھاد کے کارخانوں کو اس وقت 217 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے اور کارخانوں کو اس وقت 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پر گیس سپلائی کی جارہی ہے۔

تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کو سبسڈی دینے سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں