پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیرصحت اور دیگر وزراء کے خلاف شکایات کیں جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بہتر کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں وزراء کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تبدیلی کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔