ٹھٹہ: کینجھر جھیل کے قریب ٹرک اور پک اپ میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ٹرک اور پک اپ کو حادثہ کینجھر جھیل کے قریب حیدر آباد روڈ پر پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کراچی سے کینجھر جھیل پکنک منانے کے لیے جا رہے تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔