انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے ہرادیا ، 114 رنز کا ہدف کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 11 ویں اوور میں حاصل کیا۔
ٹیم کی جیت پر شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں جشن منایا اور بچوں کو گلے لگایا۔
شاہ رخ خان نے ٹیم کے ساتھ ٹرافی بھی اٹھائی اور گراؤنڈ میں فینز کے لیےخصوصی پوز بھی دیا۔