اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 681 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 681 پوائنٹس کم ہو کر 74836 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 907 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

100 انڈیکس کی کم ترین سطح 74760 رہی جبکہ آج 40 کروڑ شیئرز کے سودے 16.50 ارب روپے میں ہوئے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 102 ارب روپے کم ہوکر 10083 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں