بھارت میں شدید گرمی، انتخابی عملے کے 25 اہلکاروں سمیت 74 افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک

بھارت میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے 74افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، بھارتی ریاستیں نئی دلی ، پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ، یوپی ، مدھیہ پردیش، بہار ، اڑیسہ، اور جھاڑکھنڈ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ 48گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سےاموات کی تعداد74 ہوگئی ہے، ہیٹ اسٹروک سےہلاک ہونےوالوں میں انتخابی عملےکے25 اہلکار بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے آج 10ریاستوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہےجبکہ مشرقی بھارت میں موجودہ گرمی کی لہر مزید 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید برآں بھارتی دارالحکومت دہلی میں اس ہفتے ملک کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم آنے والے دنوں میں شمال مغربی اور وسطی بھارت میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں