ردھیما پنڈت کی کرکٹر شوبھمن گل سے شادی کی خبریں، اداکارہ کا ردعمل بھی آگیا

بھارتی ٹی وی اداکارہ ردھیما پنڈت ان دنوں اپنی شادی کو لے کر خبروں میں ہیں اور ان کا نام کرکٹر شوبھمن گل سے جوڑا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ دسمبر 2024 میں اپنے سے 9 سال چھوٹے شوبھمن گل سے شادی کرنے جا رہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئےاداکارہ ردھیما پنڈت نے شوبھمن گل کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں کو بالکل غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔
ردھیما پنڈت نے کہا کہ میری صبح بہت سے صحافیوں کی کالوں سے شروع ہوئی،ہر کوئی میری آنے والی شادی کے بارے میں جاننا چاہتا تھا لیکن کون سی شادی؟ کس کے ساتھ؟

ردھیما پنڈت نے کہا کہ اگر میری زندگی میں ایسا کچھ ہو رہا ہو گا یا اگر میں شادی کے بارے میں سوچ رہی ہوں گی تو میں ذاتی طور پر اس کا اعلان کروں گی لیکن فی الحال اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ پچھلے کچھ دنوں سے یہ بات چل رہی تھی کہ شبھمن اور ردھیما ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں لیکن وہ اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے۔ ردھیما سے پہلے شبھمن کا نام سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اور سارہ علی خان کے ساتھ بھی جوڑا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شبھمن کا نام بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اور سارہ علی خان کے ساتھ بھی جوڑا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں