لاہور: ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں مطلوب 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاک

لاہور میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن اور کاہنہ میں ہوئے جس دوران پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکو ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مسلم ٹاؤن میں ہلاک ملزمان کی شناخت عبدالقادر اور شہزادہ کاشف کےنام سے ہوئی، ملزمان نےچند روزقبل اقبال ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران ایک پروفیسرکو قتل کیاتھا۔

پولیس کے مطابق مقتول پروفیسر فاروق اعظم نے اگلے روز حج کے لیے روانہ ہونا تھا، ملزمان پروفیسر کے بیٹے سے 5 ہزار ریال بھی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

دوسری جانب کاہنہ میں بھی مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے جنہیں پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں