مظفر آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مظفر آباد کی انسداد دہشگردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں عدالت نے بحث مکمل ہونےکےبعد فیصلہ محفوظ کیا۔
یاد رہے کہ عدالت نے 2 روز قبل سلو پوائزن کے شبے پر احمد فرہاد کے طبی معائنےکا حکم بھی دیا تھا۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے 29 مئی کو 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔