میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 برس کی عمر میں پانچویں شادی کرلی

آسٹریلین بزنس مین اور میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 برس کی عمر میں پانچویں بار شادی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روپرٹ نے 67 سالہ سابق روسی ماہرحیاتیات ایلینا زوکوو سے کیلیفورنیا میں شادی کی۔

رپورٹ کے مطابق ایلینا زوکوو کی یہ دوسری شادی ہے جب کہ روپرٹ کی ان سے ملاقات ایک پارٹی میں ہوئی تھی جسے روپرٹ کی سابقہ اہلیہ نے منعقد کیا تھا۔

بزنس مین روپرٹ مرڈوک کے 6 بچے ہیں جو کہ پہلی اہلیہ پیٹریشیا بوکر سے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روپرٹ مرڈوک اس سے قبل آسٹریلوی فلائٹ اٹینڈینٹ پیٹریشیا بوکر، اسکاٹش نژاد صحافی اینا مان، چینی صنعتکار ونڈی ڈینگ اور امریکی ماڈل و اداکارہ جیری ہال سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹی وی چینل فاکس نیوز، برطانوی اخبار دی ٹائمز آف لندن اور امریکی جریدے دی وال اسٹریٹ جرنل روپرٹ مرڈوک کے میڈیا امپائرز میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں