پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ضیاء چشتی نے ہتک عزت کا بڑا مقدمہ جیت لیا

پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ضیاء چشتی نے نیریٹیوز (Narratives) میگزین اور اس کے ایڈیٹر عامر ضیاء کے خلاف جھوٹے، ہتک آمیز اور بدنیتی پر مبنی الزامات پر ہتک عزت کا بڑا مقدمہ جیت لیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لاہور نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ میگزین نے ضیاء چشتی پر سنگین الزامات لگاکر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، میگزین اپنے دفاع میں ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں نیریٹیوز میگزین کو ضیاء چشتی سے معافی مانگنے، وضاحت شائع کرنے اور بطور ہرجانہ 50 لاکھ روپے دینے کا بھی حکم ہے۔

دوسری جانب میگزین کے ایڈیٹر نے عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں