گوگل میسجز ایپ میں اب پیغامات کو ایڈٹ کرنا ممکن

واٹس ایپ، ٹیلی گرام اور دیگر مسیجنگ ایپس کی طرح اب گوگل میسجز میں بھی پیغامات کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر کا اعلان کمپنی کی جانب سے گزشتہ دنوں کیا گیا تھا۔

یہ فیچر رچ کمیونیکیشن سروسز (آر سی ایس) میسجز پر کام کرے گا اور اس کے ذریعے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون صارفین میسجز کو بھیجنے کے بعد 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کر سکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔

اس کے لیے بھیجے گئے میسج کو دبا کر رکھیں اور اوپر نظر آنے والے آپشنز میں موجود ایڈٹ بٹن پر کلک کریں۔

ایسا کرنے پر میسج کا ٹیکسٹ ایڈٹ کرنے کا آپشن سامنے آجائے گا اور میسج کو ایڈٹ کرکے سینڈ بٹن پر کلک کریں۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ 8 آپریٹنگ سسٹم یا اس کے بعد ورژنز پر کام کرنے والے تمام اسمارٹ فونز پر دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے کئی برس سے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کی جگہ نئے میسجنگ پروٹوکول آر سی ایس کو لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ مسیجنگ پروٹوکول دنیا کے اکثر حصوں میں دستیاب ہے جسے گوگل میسجز ایپ کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ سروس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں