وزیراعلیٰ کے پی نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو نشانے پر لیا اور کہا کہ ان سے حکومت چل نہیں رہی، یہ بجٹ تک نہیں دے پا رہے، وفاقی حکومت کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے منصوبوں پر وفاق کو کٹوتی نہیں کرنے دیں گے، بجلی ہمارے دور میں 16 روپے یونٹ تھی اور آج 64 روپے یونٹ ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں لیا جانے والا پیسہ کہاں جارہا ہے؟

علی امین نے گورنر کے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گورنر کے پی کی کوئی حیثیت نہیں، میں ایسے کسی شخص سے رشتے داری نہیں رکھتا جو چورہو۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سارے کیسز جعلی ثابت ہو رہے ہیں، سائفر میں کچھ نہیں، ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں