پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی

پاکستان اسٹک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 447 پوائنٹس کی کمی کے بعد 74 ہزار 219 پوائنٹس پربند ہوا۔

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 621 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 34.8 کروڑ شیئرز کے سودے 16.38 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 6 ارب روپے ہے۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 542 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 822 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں