شہباز شریف کی مودی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

نریندر مودی نے تیسری مدت کے لیے بھارت کی وزارتِ عظمیٰ کا حلف گزشتہ روز 9 جون کو اٹھایا جس کے بعد آج وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں مبارکباد پیش کر دی۔

شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نریندر مودی کو مینشن کرتے ہوئے ان کے نام پیغام جاری کیا۔

شہباز شریف نے لکھا کہ ‘نریندر مودی کو تیسری بار بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔

واضح رہے کہ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں بنگلا دیش، سری لنکا اور مالدیپ سمیت 7 علاقائی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب میں بالی وڈ کے ستارے اور معروف صنعت کار مکیش امبانی بھی شریک ہوئے۔

نریندر مودی سابق بھارتی وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری بار وزیراعظم بننے والے دوسرے سیاستدان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں