سرگودھا کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن بھلوال میں 3 سینیٹری ورکرز صفائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث سینیٹری ورکرزکی موت واقع ہوئی جبکہ ایک سینیٹری ورکرکو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھلوال میں سینیٹری ورکرزکےجاں بحق ہونے پراظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کام کے دوران سینیٹری ورکرزکو سیفٹی گیئر فراہم کرنا متعلقہ ادارےکی ذمہ داری ہے، سینیٹری ورکرزکےلیے سیفٹی گیئر اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔