یونان میں پارا 43 ڈگری تک جانے کا امکان، اسکول اور سیاحتی مقام بند

دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح یونان بھی شدید گرمی کی لہر سے گزر رہا ہے جس کے سبب اسکول سمیت سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان ان یورپی ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

یونان کو رواں موسم گرما کی پہلی ہیٹ ویو کا سامنا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
شدید گرمی کے پیش نظر حکومت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسکول اور تاریخی سیاحتی مقامات کو سیاحوں کیلئے بند کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال بھی یونان میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے سبب جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی رونما ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں