بھارت میں آن لائن منگوائی گئی آئس کریم کون سے انسانی انگلی ناخن سمیت نکل آئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیران کن واقعہ ممبئی کے علاقے مالاد میں پیش آیا جہاں 26 سالہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر برینڈن نے yummo نامی کمپنی کی ایپ سے بٹر اسکاچ آئسکریم کون منگوائی تھی۔
بھارتی میڈیا پر ڈاکٹر برینڈن کے شیئر کیے گئے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جب وہ آدھی آئسکریم کھاچکے تو ان کے منہ میں کچھ سخت چیز محسوس ہوئی جسے انھوں نے نگلنے کے بجائے منہ سے نکال کر دیکھا تو وہ کانپ کر رہ گئے۔
برینڈن کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے وہ جلد ہی یہ سمجھ گئے منہ سے نکلی یہ سخت چیز آئسکریم لوازمات کے بجائے انسانی کٹی انگلی ہے جس پر ناخن بھی واضح نظر آ رہا تھا۔
ڈاکٹر کا بتانا ہے کہ اس کے بعد انھوں نے آئسکریم کو پھینکنے کے بجائے فریزر میں محفوظ کر دیا تاکہ وہ یہ پولیس کو بطور ثبوت فراہم کر سکیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جبکہ آئس کریم کون سے برآمد انگلی کے 1.5سینٹی میٹر لمبے ٹکرے کو فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔