ایکس میں پبلک لائیکس کو لوگوں کی نظروں سے اوجھل کر دیا گیا

ایکس (ٹوئٹر) پر اب آپ جو بھی پوسٹ لائیک کریں گے، اس کا علم دیگر افراد کو نہیں ہوگا۔

جی ہاں ایکس میں پبلک لائیکس کو صارفین کی نظروں سے اوجھل کر دیا گیا ہے۔

اس تبدیلی کا اعلان 11 جون کو ہوا تھا اور اب اس پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے ایک ایکس پوسٹ میں اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے اور اب آپ کے لائیکس پرائیویٹ کر دیے گئے ہیں۔
اب صارفین خود تو دیکھ سکیں گے کہ انہوں نے کونسی پوسٹس کو لائیک کیا ہے اور کون کون ان کی پوسٹس کو لائیک کر رہا ہے، مگر یہ جان نہیں سکیں گے کہ ان کی دوست کی پوسٹس کو کون لائیک کر رہا ہے۔

ایکس نے اس کے لیے صارفین کی پروفائل میں موجود لائیکس کا ٹیب غائب کر دیا ہے اور اب یہ صرف آپ کے اکاؤنٹ کی پروفائل میں ہی نظر آئے گا۔

اس تبدیلی کا عندیہ مئی میں یکس کے ڈائریکٹر آف انجینئرنگ Haofei Wang نے دیا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں صارفین کے پروفائل پیج سے پبلک لائیکس کو ہٹایا جا رہا ہے۔
انہوں نے ایک ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہم لائیکس کو پرائیویٹ کر رہے ہیں، کیونکہ پبلک لائیکس کے باعث بیشتر افراد کسی پوسٹ کو لائیک کرنے سے گھبراتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بہت جلد صارفین کسی پریشانی کے بغیر اپنے پسندیدہ مواد کو لائیک کر سکیں گے۔

یہ تبدیلی ایلون مسک کی جانب سے ایکس کو خریدے جانے کی بعد کی جانے والی تبدیلیوں کا حصہ ہے۔

مارچ 2024 میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ بتدریج ایکس میں لائیکس اور ری ٹوئٹس کاؤنٹ کو ہٹانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ایسا کب تک ہوگا ابھی یہ کہنا مشکل ہے مگر اس نئی تبدیلی کو دیکھ کر یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ مستقبل قریب میں لائیک اور ری ٹوئٹ کاؤنٹ بھی صارفین کی نظروں سے اوجھل کر دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں