وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔
ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ پراسیکیوشن نے ثبوت اور فارنزک شدہ دستاویزات ٹرائل کے دوران مہیا کیے، ہائیکورٹ کا فیصلہ یہ ظاہر نہیں کرتا کہ کن بنیادوں پر ملزمان کو بری کیا گیا۔
یاد رہے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا تھا۔
اس سے قبل سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔