سندھ کا بجٹ کل پیش کیاجائیگا، بجلی کے مخصوص یونٹ مفت کرنیکی تجویز

کراچی: سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سندھ کا مجموعی بجٹ تخمینہ 2300 ارب روپے متوقع ہے اور ترقیاتی بجٹ 257 ارب سے زائد رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بجٹ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور پرفوکس ہوگا، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر خطیر رقم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ بجلی 300 یونٹ تک فری کرنے کی تجویزپر عمل درآمد کرانے پر زوردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئی ترقیاتی اسکیموں کی بجائے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں محدود نئی ترقیاتی اسکیمیں لانےکی تجاویز کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز، ٹیکسوں میں ردوبدل اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کے مخصوص یونٹس مفت کیے جانے کا امکان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں