فرمائش پوری نہ ہونے پر 10 سالہ بچے نے خودکوگولی مارلی

کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک میں 10 سالہ بچے نے فرمائش پوری نہ کیے جانے پر خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے نے اپنے والد سے کوئی فرمائش کی تھی جسے پورا نہیں کیا گیا، بچے نے غصے میں آکر والد کی لائسنس شدہ پستول سے خود کو گولی مارلی۔

بچے کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کی جائےگی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مذکورہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں