300 کروڑ کی جائیداد ہتھیانے کیلئے سرکاری خاتون افسر نے سسر کو قتل کروا دیا

بھارت میں لالچی بہو نے 300 کروڑ روپے کی جائیداد کیلئے سسر کو قتل کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے شہر ناگپور کی رہائشی پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارچنا منیش نے خاندانی جائیداد ہتھیانے کیلئے 82 سالہ سسر کو بے دردی سے قتل کروا دیا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سرکاری خاتون افسر نے سسر کے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کیلئے اپنے شوہر کے ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر سسر کو گاڑی سے ٹکر مارنے کی منصوبہ بندی کی جبکہ بہو نے اپنے سسر کو قتل کروانے کیلئے ایک کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ بھی ادا کیا۔
پولیس نے بتایا کہ سسر اپنی بیمار اہلیہ سے ملنے کے بعد اسپتال سے واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے گاڑی کی ٹکر مار کر خاتون افسر کے سسر کو کچل ڈالا جس سے ان کی موت واقعہ ہو گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بہو کو گرفتار کر لیا جبکہ کیس کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ارچنا منیش نے ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہونے کی وجہ سے بڑی بے ضابطگیاں بھی کی ہیں۔

پولیس کے مطابق ارچنا کے سیاسی تعلقات ہونے کے سبب ان کا گھیرا بھی کبھی تنگ نہیں کیا جا سکا اور اب ان کےخلاف اپنے سسر کا قتل کرنے کے ساتھ ساتھ بے ضابطگیوں پر بھی کیس چلایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں