بھارت: اترا کھنڈ کے جنگلات میں آتشزدگی سے محکمہ جنگلات کے 4 اہلکار ہلاک

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے محکمہ جنگلات کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع میں بنسر وائلڈ لائف سینکچری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، آگ بجھانے میں مصروف محکمہ جنگلات کے 4 اہلکار جھلس کر ہلاک اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے 10 لاکھ بھارتی روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ جنگلات کے افسر نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ نے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے جس میں ائیر فورس کے ہیلی کاپٹرز کی مدد مانگی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرم اور خشک موسم کے سبب جنگلات میں آگ لگی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آگ لگنے کے 7 مختلف واقعات رونما ہوچکے ہیں جب کہ آگ کے سبب جنگلات کا 4.50 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں