ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا نے نیپال کو ایک رن سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا نے نیپال کو 1 رن سے شکست دیدی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں نیپال نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

نیپال کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے7 وکٹوں کے نقصان پر115 رنز اسکور کیے۔

پہلی اننگز
جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈریکس نے 43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ ٹرسٹن اسٹبز نے 27، مارکرم 15 اور ڈی کوک 10 رنز بناسکے، ٹیم کا باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

نیپال کی جانب سے کوشل بھڑتل نے 4، ڈیپندرا سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز
جنوبی افریقا کے 116 رنز کے تعاقب میں اوپنر آصف شیخ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 گیندوں پر 1 چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیپال کے انیل شاہ 27، کوشل بھڑتل 13 اور سومپل کامی 8 رنز بنا سکے، نیپالی بیٹرز نے بہت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کو سنسنی خیز بنادیا اور میچ کا فیصلہ آخری گیند تک لے گئے۔

ہدف کے دفاع میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی نے 19 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، اینرخ نوکیا اور ایڈن مارکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گروپ ڈی میں شامل سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کنگز ٹاؤن کے آرنس ویل گراؤنڈ میں مدمقابل ہوئیں۔

تین میچز میں کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقا کی ٹیم سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ نیپال ورلڈ کپ میں آگے کا سفر جنوبی افریقا سے شکست سے قبل ہی اختتام پذیر ہو چکا تھا۔

یاد رہے کہ آج کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور یوگنڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ یکطرفہ مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کرلی۔

آج کا تیسرا میچ بھارت اور کینیڈا کے درمیان جبکہ چوتھا میچ انگلینڈ اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں