اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان T20 سیریز کا شیڈول طے پاگیا

کرکٹ اسکاٹ لینڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کا شیڈول طے پا گیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں رواں سال ستمبر میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے مقدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 4، 6 اور 7 ستمبر کو دی گرینج، ایڈنبرا میں کھیلے جائیں گے۔

اس مہینے کے آخر میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف بھی سیریز شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں