کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آج سے پیر تک دن کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کراچی کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاسکتی ہے جب کہ آج سے پیر تک رات میں بوندا باندی کا بھی امکان رہے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید بتایا کہ پیر کے بعد درجہ حرارت میں کچھ کمی کا امکان ہے، عید کے بعد ایک بار پھر گرمی بڑھ سکتی ہے، عید کے بعد درجہ حرارت 38 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں