جہلم اور گرد و نواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری، متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے

جہلم اور گرد و نواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری نے گرمی کی شدت کو تو کم کردیا لیکن متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

فیڈرز ٹرپ کرجانے سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔

دوسری جانب سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اورکمالیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

علاوہ ازیں لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی آئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

چیف میٹرولوجسٹ لاہور کا کہنا ہے کہ آج سے ہلکی بارش کا اسپیل آرہا ہے ، بارش سے درجہ حرارت 5 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں