جیل حکام کو علی امین کی عمران خان سے ملاقات پر اعتراض، اجازت نہ مل سکی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات طے تھی مگر جیل انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر اعتراض اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج 6 پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کرنی ہے جن میں رؤف حسن، شبلی فراز، رائے حسن نواز، ثناء اللہ مستی خیل،خالد خورشید اور وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے نام شامل تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جیل حکام نے علی امین گنڈاپورکی ملاقات پر اعتراض اٹھایاہے اور ملاقاتیوں میں ان کی جگہ کسی اور رہنما کا نام دینےکاکہا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپورکوگزشتہ کئی روز سے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں