سابق شوہر شہروز سبزواری سے دوبارہ شادی سے متعلق سوال پر سائرہ نے کیا جواب دیا؟

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ شہروز سے ایک مداح نے ان کے سابق شوہر اداکار شہروز سبزواری سے دوبارہ شادی سے متعلق سوال کیا۔

انسٹاگرام پر ایک اسکرین شاٹ حالیہ دنوں میں کافی وائرل ہورہا ہے جس میں مرال زاہد نامی خاتون نے اداکارہ سے شادی کا سوال کیا۔

مذکورہ خاتون نے کہا ‘کیا آپ شہروز سے دوبارہ شادی نہیں کرسکتیں؟’

سائرہ نے مداح کو مختصراً جواب دیا ‘نہیں’، ساتھ ہی اداکارہ نے جذبات سے بھرپور ایک ایموجی بھی بنایا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کا یہ اسکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد چند صارفین کی جانب سے سائرہ پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ اس فضول سوال کا جواب دینے کی ضرورت نہیں تھی۔

ساتھ ہی کئی صارفین نے صارف پر تنقید کی کہ اس قسم کے بیکار سوال کا کوئی جواز نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں