یو اے ای مسلسل تیسرے سال امیرترین افرادکامسکن بننے کیلئے تیار

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) مسلسل تیسرے سال امیرترین افرادکامسکن بننے جارہا ہے۔

ہنلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کےآخر تک دنیابھر سے 6700 امیرافراد کے یواےای منتقل ہونےکی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکا ہےجہاں دنیا بھر سے 3800 امیر افرادکی منتقلی متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سنگاپور ہے جہاں دنیا بھر سے 3500 امیر افرادکی منتقلی متوقع ہے۔

مزید برآں رواں سال ریکارڈ ایک لاکھ 28 ہزارامیروں کی نقل مکانی بھی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں