نئی دلی ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت پر رہائی روک دی

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔

نئی دلی کی مقامی عدالت کے حکم پر کیجریوال کو آج ضمانت پر رہا کیا جانا تھا تاہم بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اروند کیجریوال کی ضمانت دلی ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے کا مؤقف تھا کہ کیجریوال کو رہا کرنے سے ان کیخلاف تفتیش متاثر ہوگی۔

یاد رہے کہ اروندکیجریوال کو بھارتی تحقیقاتی ادارے نے 21 مارچ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو 10 مئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے یکم جون تک ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں