پشاور: رقم کے تنازع پر فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق

پشاور میں رقم کے تنازع پر فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں رقم کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے 4 خواتین اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مخالف فریق نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شرع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں