تھرپارکر میں شدیدگرمی سے 25 مور ہلاک

ملک کے دیگر بیشتر شہروں کی طرح صوبہ سندھ کا ضلع تھر پارکر بھی شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہے جس کے پیش نظر تھر پارکر میں 25مور ہلاک ہوگئے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی کنزرویٹر میراعجاز تالپور کے مطابق تھر پارکر میں شدیدگرمی سے 25 مور ہلاک ہوگئے ہیں، موروں کی ہلاکتیں مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو کے دیہی علاقوں میں ہوئیں۔

میر اعجاز تالپور کا کہنا ہے کہ مٹھی پولٹری سینٹر لائےگئے 21 موروں میں سے صرف 10کوبچایاجاسکا ہے تاہم متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب موروں کی ہلاکت کے حوالے سے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ درجنوں بیمار مور مررہےہیں، علاج کیلئے گاؤں کی سطح پر کیمپ قائم کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں